پولیو سے متعلق عوام میں شعوروآگاہی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ

پیر 19 دسمبر 2016 21:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو سے متعلق عوام میں شعوروآگاہی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، پولیوایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موذی مرض کی بیخ کنی کے لئے ہر ذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران آفیسروں، پولیو عملہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مقبول احمد کاکڑ ودیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس متعدی مرض میں مبتلا بچہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتا ہے۔ ہمیں اس مرض سے بچاؤ کے لئے عوامی سطح پر شعور وآگاہی کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 19سے 25دسمبر تک جاری سات روزہ مہم میں ضلع بھر کے 39 یونین کونسلوں میں 128986 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

مہم میں 611پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور 429سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی نگرانی پر مامور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے تمام آفیسروں اور پولیو عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ یہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ہمیں اس متعدی مرض سے بچاؤ کے لئے بحیثیت قوم کوششیں کرنی ہو گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ریسٹ ہاؤس پشین میں پولیو مہم سے متعلق نظرثانی اجلاس کی صدارت کی اور تمام ضلعی آفیسران اور پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں