پشتونخوامیپ کی جمہوری جدوجہد، قربانیاں اور عوامی خدمت ہر سطح پر نمایاںہے، سردار مصطفی خان ترین
عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت پارٹی پالیسیوں اور اقدامات پر مہر تصدیق ہے، اورصوبائی وزیر بلدیات
ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:48
(جاری ہے)
پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کی وحدت ، قومی تشخص کی بحالی ، قومی واک واختیار کے حصول مادری زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دلانے ، قومی برابری ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی کی جدوجہد کو عام کرنے اور ملک کے جمہوری قوتوں کو ان نکات پر متحدکرنے میں ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔
پشتونخوامیپ ہی نے پشتونخوا وطن میں سیاسی بیداری اور قومی دلیری کی لہر کو پیدا کرکے قوم کوامن ، ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد کی راہ پر متعین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے قوم کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور یہاں عوام کو ووٹ کا حق دلانے اور انہیں جمہوری اثرات سے بہرمند کرنے کاسہرا بھی خان شہید کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی فکری اور تاریخی جدوجہد کی بدولت ہی پشتون ملت کو اپنی سرزمین ان کی جغرافیائی حدود اور قومی تشخص سمیت ہر شعبہ زندگی کے حقوق کا درس حاصل ہوا جو خان شہید کی وژن کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر سطح پر عوامی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کام نمایاں ہے بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کے قیام ، ہسپتالوں کی فعالیت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بجلی اور زراعت کی بحالی ، طلباء کو سکالر شپ اور نادار مریضوں کی امداد سمیت تمام اقدامات عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن لوٹ مار اور انارکی کے ذریعے ہر شعبہ زندگی کو تباہ بربا د کرکے رکھ دیا تھا اور سرکاری محکموں کی حالت زار کو تباہ وبربادکرتے ہوئے انہیں اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے رہے اور حکومتی نظم وضبط کو برباد کرکے صرف ذاتی وگروہی مفادات کو ترجیح دی ۔آج وفاداری کے دن کھانے والوںنے ماضی میں تمام صوبے پر بدترین بدامنی اور لاقانونیت مسلط کرکے حکومتی رٹ ختم کرکے عوام کو ڈاکوئوں ، چوروں ، بھتہ خوروں کے حوالے کیا تھا ۔انہیں ماضی کی بدترین کرپشن کی یاد ستاتے ہوئے دن رات موجودہ حکومت کیخلاف بلا جواز پروپیگنڈوں میں مصروف ہے ۔ جبکہ پشتون بلوچ صوبے کے غیور عوام ان کے ماضی اور حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ہمیشہ کی طرح غیورعوام کی رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہوئے ملت کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کے گھمبیر حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور اپنے عوام کو ترقی وخوشحالی اور پرامن زندگی کے مقام تک پہنچا کر رہیگی۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار