پشین میں سیکورٹی فو رسز کاکمپا ئونڈ پر چھا پہ، فا ئرنگ کے تبادلے میں 5مشتبہ دہشتگرد ہلا ک ،2سیکورٹی اہلکا ر زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 17:37

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) بلو چستان کے ضلع پشین کے علا قے کلی حرمزئی میں سیکورٹی فو رسز کے ایک کمپا ئونڈ پر چھا پے کے دوران دو طرفہ فا ئرنگ سے 5مشتبہ دہشتگرد ہلا ک جبکہ 2سیکورٹی اہلکا ر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلا عا ت کے مطا بق گزشتہ روزسیکورٹی فو رسز نے پشین شہر سے شما ل مغرب کی جا نب واقع کلی حرمزئی میں واقع کمپا ئونڈ پر چھا پہ ما ر کا رروائی کی تو اس دوران وہاں مو جو د مسلح افراد کی جا نب سے سیکورٹی اہلکا روں پر اندھا دھند فا ئرنگ کی گئی جس کے بعد فو رسز نے وہاں مو جو د مسلح افراد کو گھیرے میں لے کر ان کے خلا ف ایکشن لیا تودو طرفہ فا ئرنگ کے نتیجے میں5مشتبہ دہشتگرد ہلا ک جبکہ 2سیکو رٹی اہلکا ر زخمی ہو گئے ما رے جا نے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آ مد کر لیا گیا ہے،سیکورٹی فورسز کے زخمی ہو نے والے اہلکا روں کو فو ری طو ر پر طبی امداد کے لئے کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ما رے جا نے والے افراد کی نعشیں بھی شناخت کے لئے کو ئٹہ منتقل کی جا رہی ہیں مزید تحقیقات کا سلسلہ جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں