بوستان بائی پاس سے اغواء ہونیوالے مغوی پشین سے بازیاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)بوستان بائی پاس سے اغواء ہونیوالے مغوی پشین سے بازیاب۔ملزمان فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کاریزات کے علاقے بوستان بائی پاس پر گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عبدالکریم کو زخمی جب کے جواب خان ولد بسم اللہ خان کو اسلحے کے زور پر اغواء کرلیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے ضلع میں ناکہ بندی کرکے خود ملزمان کا پیچھا کیا ملزمان نے پشین کے مویشی منڈی میں مغوی کو گاڑی سمیت چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں