قانون سب کیلئے یکساں ہے ،قانون اور سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ

بدھ 30 نومبر 2016 22:29

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ پشین پرامن ضلع ہے قانون اور سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام دشمن عناصر کو انکے بلوں سے نکال کر دم لیں گے علاقے اور عوام کی حفاظت کو عبادت سمجھتا ہوں قانون سب کیلئے یکساں ہے عوام کو چاہئے کہ وہ لیویز اور پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو اطلاع دے ڈسٹرکٹ پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے گھر کا خیال رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے لیویز ایریا میں لیویز موبائل گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اپنی جائیداد کو فروخت یا کرایے پر دینے سے قبل متعلقہ شخص کی مکمل چھان بین کریں ڈسٹرکٹ کے عوام تعلیم یافتہ و باشعور ہے ڈیوٹی میں کوتائی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائی جاری ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو بھی فعال کردیا گیا ہے دکانداران اشیاء خردونوش کے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں