پشین، عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی،

2دسمبر کو ہونیوالا جلسہ عام پشتون قومی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سردار مصطفی خان ترین،صوبائی وزیر بلدیات و مرکزی سیکرٹری پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 29 نومبر 2016 20:43

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی کی مناسبت سے 2دسمبر کو صبح9بجے تاج لالا فٹبال گرائونڈ پشین میں ہونیوالا جلسہ عام پشتون قومی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی جس میں پارٹی کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی ضلع پشین کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری میئر میونسپل کاروپوریشن پشین سید شراف آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی کی مناسبت سے پشین کے تاج لالا فٹبال گرائونڈ میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے ۔

اجلاس میں پارٹی ضلعی معاونین عبدالحق، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ صورت خان کاکڑ ، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ،امیر افغان اور علاقائی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی برصغیر پاک وہند کے آزادی کے ان عظیم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انگریزی استعمار اور ملک میں فوجی آمریتوں کیخلاف تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دی ۔

اور ان ہی قربانیوں کے بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوری اداروں کا قیام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے تاریخی جدوجہد کے بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نہ صرف پشتون غیور ملت کے رہبر ورہنماء تھے بلکہ وہ ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے حقوق واختیار ات کے داعی تھے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی زندگی کا طویل اور صبر آزما حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت کے بدولت یہاں کے محکوم ومظلوم عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد ایک اہم پلیٹ فارم ملا ۔

انہوں نے کہا کہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے بتائے گئے راستے پر چل کر اپنی جدوجہد کو مزید دوام دیں۔ صوبائی وزیر سردار مصطفی خا ن ترین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشین کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اپنی قوم دوستی کاثبوت دیں اورپارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں