پشین میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا

سی ٹی سی اور سی بی وی کی کارکردگی کا بانڈا پھوڑ دیا ،والدین پریشان

اتوار 27 نومبر 2016 18:40

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) پشین ٹاؤن میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ نے سی ٹی سی اور سی بی وی کی کارکردگی کا بانڈا پھوڑ دیا ،والدین پریشان ،انتظامیہ اور سی ٹی سی نے سر جوڑ لئے ، والدین کا غیر تجربہ کار اور ان پڑھ اسٹاف کے ذریعے بچوں کو پولیو پلانے سے انکار ۔پولیو ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں،والدین کا الزام۔

(جاری ہے)

شہریوں اور والدین نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ناسور اور موذی مرض ہے جسکی روک تھام ناگزیر ہے پشین میں انسداد پولیو مہم کیلئے سنجیدہ کوئی نہیں سب کو ملکر پولیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے سے پولیو مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے گندے پانی سے لیئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی نہ صرف سی ٹی سی اور سی بی وی کی حالیہ غلط بھرتیوں کا نتیجہ بلکہ انتظامیہ کی ناکامی کا بھی ثبوت ہے پولیو موبائل ٹیمیں بغیر سیکورٹی جبکہ آفسیرز پروٹوکول کیساتھ شہر میں انٹردیتے ہیں ڈسٹرکٹ کے مختلف یونین کونسلوں میں پولیو کی ٹیمیں نہیں پہنچتی ہر مہم کے دوران ہزاروں بچے پولیو ویکسین سے محروم رہتے ہیں انہوںنے کہا کہ سی ٹی سی اور سی بی وی نے میرٹ کی پامالی اور پھول جیسے ننھے بچوں کی مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے غیر تجربہ کار عملہ ،یو سی اوز اور ایریا سپروائزروں کی کارکردگی ناقابل تعریف ہے والدین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ٹی سی اور سی بی وی کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیکر تجربہ کار عملہ تعینات کرائے تاکہ علاقے کو پولیو فری کرایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں