پشین، خانزئی قلعہ سرداران میں پشتونخوامیپ کے رہنماؤںنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کر دیا

جمعہ 18 نومبر 2016 22:13

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام پشین کے زیراہتمام خانزئی قلعہ سرداران میں پشتونخوامیپ کے رہنماؤںسردارفیصل خان ترین،سردارحبیب اللہ ترین،سردارنصیب اللہ ترین،سردارظفرخان ترین ،سردارامان اللہ ترین اورسردارجمیل خان ترین نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کردیا جمعہ کے روز یہاں منعقدہ شمولیتی جلسے سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناعصمت اللہ،سیدمحمدفضل آغا،سردارفیصل خان ترین،صاحبزادہ کمال الدین،سیدمطیع اللہ آغا،عبدالواحدصدیقی،مولوی عزیزاللہ حنفی،مولوی محمدسلیم شاکر،حافظ ہمایون،سردارعصمت اللہ ترین ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددی اورکہاکہ نئے شامل ہونے والے جمعیت میں سکون محسوس کریں گے ہم انہیں خوش آمدیدکہتے ہیں اوران کی صلاحیتوں کونفاذاسلام اورمسلمانوں کے حقوق کے لئے بروئے کارلائیں گے انہوں نے کہاکہ نہ صرف پشین میں بلکہ پورے صوبے میں جوق درجوق لوگ جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں سب سے زیادہ شمولیتیں جمعیت میں ہورہی ہیں جمعیت ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست پارٹی نے امن اورقوم کے حقوق کے نام پرووٹ لیکرقومی مفادات کاسوداکیاڈیورنڈلائن خندق،سانحہ مستونگ،سانحہ کوئٹہ اورسانحہ پی ٹی سی پرخاموشی اختیارکی اورسی پیک کے عظیم منصوبے کونظراندازکردیااسٹبلشمنٹ کی آشیربادسے اقتدارحاصل کرنے کے بعدپشتون قوم پرست پارٹی نے نظریہ بیچ دیاکارکنوں اورعوام کومایوس کردیاقوم پرست ہمیشہ کے لئے فیل ہوگئے قوم پرست پارٹی نے خودکوسیاسی میدان سے آوٹ کردیاآئندہ انتخابات میں ان کاصفایاکریں گے جمعیت مایوس لوگوں کے لئے امیدکی کرن ہے آئندہ سال پشارمیں صدسالہ اجتماع میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے جمعیت کی خدمات کی ایک صدی مکمل ہوگئی انہوں نے کہاکہ جمعیت کے قائدین نے قیام پاکستان کے بعد استعماریت اورنسل پرست وقوم پرست قوتوں کے مقابلے ہمیشہ مظلوموں کاساتھ دیاافغانستان،عراق،کشمیر،شام،برما،فلسطین اوردیگراسلامی ممالک پراستعماری قوتوں کی یلغارکے خلاف جمعیت نے پارلیمنٹ کے اندراورباہرصدااحتجاج بلندکی ہے جمعیت تمام مذہبی جماعتوں اورمسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہے مسلمانوں کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملک کوعدم استحکام کاشکاربنانے والوں کے خلاف جمعیت سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکسان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا اور اس کے دور رس نتائج برآمدہونگے جو خطہ پر اثر اندازہونگے، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے ان شاء اللہ ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا قائدجمعیت کی تجویز پر شروع ہونے والا یہ گریٹ منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد خطے کو امریکہ کی معاشی غلامی سے نجات کا سبب بنے گا اور آج جو قوتیں اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوششیں کر ہی ہیں اور یہ ملک و قوم کی محبت میںنہیں دشمنی میں کر رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر طیب اروگان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قابل تحسین ہے پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات قابل فخر ہیںعمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کرکے فتح اللہ گولن کی تاریخ رقم کی،انہوںنے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات میں قوت صرف کرنے کی بجائے یہود و ہنودکی سازشوں کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم اور مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی صدر ریون ریولین کا دورہ بھارت کا مقصد پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشوں کو منظم کرنا ہے،جس کا احساس مسلم ممالک کو ہونا چاہیے، اسرائیل فلسطین میں اور بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کرکے دنیا کے سامنے کس طرح انتہا پسندی کے خلاف بات کرتے ہیں، دونوںممالک کا ایجنڈا اسلام دشمنی ہے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ دونوں ریاستیں ہی دہشت گردی کو دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیںانہوںنے کہاکہ جمعیت علماء ہندنے بھی بھارت کے حکمرانوں کوخبردارکرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ معاشی،سیکورٹی اورملٹری تعلقات کوفوری طورسے معطل کرنے کامطالبہ کیاہے اوراحتجاج کی دھمکی دی ہے جس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں