ایڈیشنل سیشن جج مسلم باغ نے شمس اللہ کی مبینہ ہلاکت اورزخمی نورا جان پر تشدد کرنیوالے تحصیلدار اور سابق ایس ایچ او مسلم باغ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 11 نومبر 2016 22:15

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج مسلم باغ سید محمد ہارون نے شمس اللہ کی مبینہ ہلاکت اورزخمی نورا جان پر تشدد کرنیوالے تحصیلدار اور سابق ایس ایچ او مسلم باغ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق 10اور 11 اکتوبر2016ء کی درمیانی شب مسلم باغ میں تحصیلدار اور ایس ایچ او نے بمعہ لیویز و پولیس اہلکاروں سمیت چھاپہ مارکر پشین کے رہائشی شمس اللہ کھرل اور سید نورا جان کو حراست میں لیکرتفتیش کیلئے مسلم باغ لے گئے دوران تفتیش زدوکوب کے باعث شمس اللہ دم توڑ گئے جبکہ ساتھی نوراجان کو زخمی کیا گیا لواحقین نے واقعے کی درخواست کیلئے عدالت سے رجوع کیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج مسلم باغ سید محمد ہارون نے 9نومبر کو واقعے کی درخواست میں نامزد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم جاری کردیا عدالتی حکم پر پولیس تھانہ مسلم باغ ضلع قلعہ سیف اللہ نے تحصیلدار جاوید ڈومکی سابق ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل بمعہ لیویز و پولیس اہلکاروں کیخلاف بجرم34-316 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں