پشین ٬ قاضی ہا$سنگ اسکیم میں فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق٬تین افراد زخمی ٬ ملزمان فرار

بدھ 2 نومبر 2016 21:36

ْپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) قاضی ہا$سنگ اسکیم میں فائرنگ ٬راہگیر بچہ جاں بحق٬تین افراد زخمی ہوگئے ٬ملزمان فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بدھ کے سہ پہر قاضی ہا$سنگ اسکیم میں کاروبار کی لین دین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں راہگیر گیارہ سالہ طالب علم منیر احمد ولد آغا جان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا گیا جہاں لاش کو لواحقین کے حوالے کرکے زخمیوں کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں