پولیس بھی معاشرے کا اہم حصہ ہے٬ اسے سوسائٹی سے علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا٬ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

پیر 31 اکتوبر 2016 22:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک محمد سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ پولیس بھی معاشرے کا اہم حصہ ہے اسے سوسائٹی سے علیحدہ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا پولیس کے جوان اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں قانون شکن عناصر کا محاسبہ کرتے ہوئے امن وامان کی بہتری میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او پشین کا چارج سنبھالنے کے موقع پرنیشنل پریس کلب پشین کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زور زبردستی اور مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے جرائم کے خاتمے کیلئے اس کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ضروری ہے پولیس عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ساحل کی فریاد سنے امیروں کی باتیں تو بہت سنتے اور انہیں چائے بھی پلواتے ہیں اس کلچر کا جلد خاتمہ کردیا جائیگا عوام پولیس کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں پولیس کی نوکری صرف سروس نہیں بلکہ عین عبادت ہے اصلاح ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتی ہے پولیس سے کام چوروں کا خاتمہ ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں