پشین ‘آل پارٹیز کی کال پر پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کیخلاف مکمل شٹر ڈا$ن ہڑتال ‘احتجاجی ریلی و جلسہ

ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر گھمبیر ہوچکی ہے ‘صوبائی حکومت دہشتگردوں اور امن دشمن قوتوں کے سامنے بے بس ہے ‘عوام باالخصوص غریب طبقہ غیر محفو ظ ہے ‘ظلم و جبر کی انتہاء کردی گئی ہے ‘بے گناہ لوگوں کو اٹھاکر قتل کیا جاتا ہے ‘ لاشوں کو پہاڑوں اور ویرانوں میں پھینک دیا جاتا ہے ‘ایسے ناروا عمل اور واقعات ہمارے پشتون اولس کے ساتھ کیوں ہور ہے ہیں سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی پشین شیر محمد ترین کا احتجاجی جلسے سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آل پارٹیز کی کال پر مسلم باغ پولیس کی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونیوالے شہری شمس اللہ کی ہلاکت کیخلاف شہر میں مکمل شٹر ڈا$ن ہڑتال اور احتجاجی ریلی و جلسہ کیا گیا احتجاجی ریلی سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شیر محمد ترین کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر سے ہوتی ہوئی قائد اعظم چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد ترین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر گھمبیر ہوچکی ہے صوبائی حکومت دہشتگردوں اور امن دشمن قوتوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے علاقے کے عوام بلخوص غریب طبقہ غیر محفو ظ ہوچکی ہے ظلم و جبر کی انتہاء کردی گئی ہے بے گناہ لوگوں کو اٹھاکر قتل کیا جاتا ہے اور لاشوں کو پہاڑوں اور ویرانوں میں پھینک دیا جاتا ہے آخر ایسے ناروا عمل اور واقعات ہمارے پشتون اولس کے ساتھ کیوں ہور ہے ہیں ہم محب وطن لوگ ہیں ملک میں ظلم و زیادتی کرنیوالوں کیخلاف ہے آدھی رات کو پشتون عوام کے گھروں میں گھنس کر لوگوں کو اٹھانا ہماری غیرت اور عزت کو چیلنج کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شمس اللہ کھرل کا تعلق ایک غریب طبقے سے تھا اگر یہ واقعہ سردار نواب اور ملک کے بچوں کے ساتھ ہوتا تو پورے ڈسٹرکٹ کو جام کردیاجاتا لیکن افسوس غریب کیساتھ ایسا واقع ہونے پر کوئی آواز نہیں اُٹھاتا جب سردار کا بیٹا اغواء ہوا تو اہل علاقہ انکے دکھ درد میں برابر کے شریک تھے آج جب غریب مزدور کو بے گناہ شہید کیا گیا مگر افسوس انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کو تنہا چھوڑ دیا لیویز فورس کو علاقے شریف فورس کہا جاتا تھا لیکن اُن کے اس ناروا عمل سے عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچا ہے غم کی اس گھڑی میں شہید شمس اللہ اور انکے زخمی ساتھی نورا خان کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں احتجاجی جلسے سے ملک صادق کاکڑ ٬مولوی کمال الدین ٬حاجی محمد کاکڑ٬دولت ترین ٬سید عبدالباری غرشین٬ملک امان اللہ لمڑ٬پیر سلیم اور شاہ نواز کھرل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوگیا مزید لاشیں نہیں اٹھاسکتے ما$ں بہنوں کا روتا نہیں دیکھ سکتے ڈسٹر کٹ میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈی سی ٬ڈی پی او اور ڈی ایچ او کی عدم تعیناتی اور سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے باعث علاقہ تشویش کا شکار ہے انہوں نے پشین سے لاپتہ الکوزئی کاکڑ اور رحمت اللہ ترین کی فوری بازیابی ٬نورا خان کی رہائی اور شمس اللہ کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انکے خلاف سخت کاررائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں