پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ سے 22افراد اغواء کرلئے

بدھ 25 نومبر 2015 12:59

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پسنی کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ سے 22افراد اغواء کرلئے‘ لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پسنی کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے کراچی سے گوادر آنے والی بس کو روکا گیا اور اس میں سوار 22افراد کو نیچے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق بائیس افراد کے شناختی کارڈ چیک کرکے ان کو بس سے اتارا گیا مسلح افراد کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے ۔ لیویز حکام کے مطابق اغواء کئے گئے افراد کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے‘اغوا کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔علاوہ ازیں ایف سی کی اغوا کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کیلئے ایف سی نے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں