پشین،استاد کا سوئم جماعت کے طالبعلم پر تشدد ،حالت خراب

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:37

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)پشین کے قریب رود ملازئی میں داد گل بوائز سکول میں استاد اسلم مہترزئی نے تشدد کرکے 8سالہ سوئم کلاس کے طالبعلم رحیم الدین ولد محمد رسول کو زخمی کردیا طالبعلم نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر نے انہیں ڈنڈوں مکوں اور لاتوں سے مارا طالبعلم کے بدن کے مختلف حصوں پر گہرے زخمات موجود تھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں