صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے ،سینیٹر حافظ حمد اﷲ

بی ڈی اے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھناکہاں کی قوم دوستی ہے ، وفد سے بات چیت

بدھ 9 ستمبر 2015 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے دیگر شہریوں کی طرح سرکاری ملازمین کو بھی نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے بی ڈی اے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھناکہاں کی قوم دوستی ہے شاید موجودہ قوم پرست حکمرانوں کی یہ قوم دوستی کے دعویداروں کے قوم دوستی ہے ماضی میں ایک ہفتے ملازمین کو تخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی تو موجودہ حکومت کے حصہ قوم پرست زمین آسمان کو سر پر اٹھا لیتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے چارماہ سے تنخواہوں سے اپنی محرومی اور گھریلوفاقوں سے ان کو آگاہ کیا،حافظ حمد اﷲ کا کہنا تھا کہ آج قوم پرستوں کوبی ڈی اے کے ملازمین کی چار ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیا انکو نظر نہیں آتی ہے کل تک جن لوگوں کا نعرہ ساحل وسائل پر اختیار حاصل کرنے کا دعویٰ رہا تھا اور قوم کواس سے حاصل ہونے والے منافع سے مستفید کرنے کا نعرہ تھا شاید وہ ساحل اور اسکی باسیوں سے زیادہ اپنے وسائل کا بڑھنے کی کوشش میں تھے جس میں آج وہ شاید کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ان کو شاید ساحل کے مالکان جوکہ ان کے دفاتر کے سائلین بن کر کھڑے ہیں کی صدائیں اور انکے فاقیں نظر نہیں آتے ہیں انہوں نے کہاکہ انکو نہیں معلوم کہ ان غریب ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یہ نان شبینہ کے محتاج ہوگئیں یا پھر ان کے بچوں کے پاس سکول کی فیسیں نہیں یا انکو کوئی بیماری لاحق ہے کل تک ہر ملازم طبقہ کے احتجاج میں صف اول اور اخبارات کے شہ سرخیاں میں نظر آنے والوں کو آج کیاپتہ نہیں کیا سانپ سونگھ گیا ہے کہ نہ تو انکی داد رسی کی جارہی اور نہیں شاید یہ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں آئے روز بی ڈی اے کے ملازمین مظاہروں اور اخباری بیانات میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں لیکن حکومت میں کسی کوئی ان کی شنوائی کرنے والا نہیں اور نہ ہی ان کے مسئلے کی حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ قوم کے نام نہاد نام لیواؤں سے کہتے ہیں کہ اپنے وسائل بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہل بلوچستان کیلئے بھی اب کچھ کرانا چاہیے اور بی ڈی اے کے ملازمین کی چار ماہ کی تنخواہوں پوری طور پر ادا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں