پشین میں اے این ایف کی کارروائی، مکان سے1490کلو ہیروئن برآمد

اتوار 28 جون 2015 16:21

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء )پشین کے علاقے خانوزئی میں انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس نے خانوزئی کے علاقے میں کامیاب کارروائی خفیہ اطلاع پر کیا جہاں ایک مکان سے1490 کلو گرام ہیروین برآمد کر لیا گیا۔برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں اربوں روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات بیروبی ممالک اسمگل کیا جانا تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ ضلع پشین میں رواں ماہ کے دوران انسداد منشیات فورس کی منشیات کے خلاف یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں