پشین اور صحبت پور میں ایف سی کی کارروائی، دو دہشت گرد اورچا ر مشتبہ شر پسند گرفتار

جمعہ 8 مئی 2015 12:38

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) بلوچستان کے اضلاع پشین اور صحبت پور میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد ،چا ر مشتبہ شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق پشین کے علاقے کلی تھراٹا میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر صحبت پور کے علاقے ماسوانی گوٹھ،حمزانی گوٹھ سمیت مختلف میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں چار مشتبہ شر پسندوں کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں