پشین،سی آئی اے پولیس کی کارروائی،تین افراد گرفتار،چرس و اسلحہ برآمد

بدھ 29 اپریل 2015 22:31

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی،تین افراد گرفتار،چرس و اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبدالحئی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے انچارج رحمت اﷲ نے بمعہ نفری مختلف مقامات پر چھاپے مارکر منشیات فروش حمید اﷲ عرف حمیدک کو گرفتار کرکے ایک ہزار سولہ گرام پختہ چرس برآمد کرلیا جبکہ شاہد خان ولد علی محمد قوم کاکڑ سکنہ کوئٹہ سے ٹی ٹی پسٹل بمعہ کارتوس اور ولی داد ولد خدائیداد قوم کاکڑ سے سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں