بندوق کی نوق پر سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ہمایوں جوگیزئی

صوبے میں بڑھتی بدامنی لاقانونیت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ اوربدامنی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے،جلسہ عام سے خطاب

بدھ 29 اپریل 2015 22:28

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی لاقانونیت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے پی ٹی آئی کی وجود میں آنے کا مقصد کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔

بندوق کی نوق پر سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا ہے وہ پشین میں قبائلی رہنما سردار داؤد خان ترین اور امان اﷲ سمیت سینکڑوں افراد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے صوبائی رہنما ؤں نوابزادہ شریف جوگیزئی حضرت علی خان کبزئی جہانگیر لانگو زین العابدین سید لطیف اﷲ آغا عبدالخالق بڑیچ عطاء اﷲ کاکڑ اور سردار داؤد ترین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہ صوبہ بلوچستان میں آئے روز قتل وغارت گری لوٹ مار اور کرپشن سمیت مہنگائی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ہمیں بے بس و کمزور نہ سمجھا جائے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انہیں عدم تحفظ کا شکار بنانے والوں کیخلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے حالیہ انتخابات نے عوام سے مختلف قسموں اور وعدوں پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو امیدوں پر پانی پھیر کر انہیں اپنے حقوق کے حصول سے محروم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور عوامی مسائل نے انتہاء کردی ہے رات تو دور کی بات اب عوام دن میں بھی اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھتے ہیں بااثر اشخاص اور سیاسی پارٹیوں کی ملی بھگت سے آج میرٹ کی پامالی ہورہی ہے انہوں نے سکولوں میں معیاری تعلیم سرکاری سکولوں میں میرٹ پر بھرتیاں اور کرپشن کو ختم کرنے کا دعویٰ صرف دیواروں کی حد تک ہے ان دعوؤں پرصوبائی حکام کوئی عمل نہیں کررہا ۔

(جاری ہے)

قائد عمران خان کی مخلصانہ اور عوام دوست کارکردگی کی بدولت پی ٹی آئی دن بدن فعال ہوتی جارہی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں