یوم پاکستان کے موقع پررائفل شوٹنگ کاانعقاد،چاروں انعامات چشمہ رائفل نے اپنے نام کرلیا

بدھ 25 مارچ 2015 20:04

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) یواین ڈی پی( آر ایچ اے) کے تعاون سے آل بلوچستان ڈی سی منصور احمد کاکڑشہید رائفل شوٹنگ مقابلہ یوم پاکستان کے موقع پر بمقام پشین منعقد ہوا اس مقابلے میں صوبہ بھر کے 360 مایہ ناز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان کھلاڑیوں کا تعلق کوئٹہ، پشین، مستونگ، منگچر، ہرنائی، زیارت بولان، لورالائی، سنجاوی، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ سے تھا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی زمان خان بازئی ڈی سی پشین اور سردار فاروق خان ترین تھے جنہوں نے بعدازاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

فائنل راؤنڈ کے لئے 13 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا جن میں 7 کھلاڑیوں کاتعلق چشمہ رائفل شوٹنگ سے تھا ان کھلاڑیوں میں حاجی محمود کاکڑ، محمد جان کاکڑ، امان اللہ ترین، ملک اسد کاکڑ سردار گوہر خان ترین، شفیق احمد کاکڑ اورہلمند خان کاسی شامل تھے۔ فائنل راؤنڈ کے بعد چار انعامات چشمہ رائفل شوٹنگ کلب نے جیت لئے ۔ کامیاب کھلاڑیوں میں حاجی محمود کاکڑ، شفیق احمد کاکڑ، محمدجان کاکڑ اورہلمند خان کاسی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں