تعلیم اور صحت کی بہتری اور اَمن وآمان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اْٹھارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر پشین

بند سکولوں اور غیرفعال مراکز صحت کو فعال بناکر سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،زمان خان بازئی

منگل 24 مارچ 2015 19:59

پشین( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ڈپٹی کمشنر پشین زمان خان بازئی نے کہا ہے تعلیم اور صحت کی بہتری اور اَمن وآمان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اْٹھارہی ہیں، بند سکولوں اور غیرفعال مراکز صحت کو فعال بناکر سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس اور لیویز کو چوکس کرکے تمام شاہراہوں کو عوام کیلئے محفوظ بنایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ خان ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدفاروق اور قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پشین محیب اللہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زاور تحصیلدار ان پشین ،برشور، حرمزئی، کاریزات اور سرانان سمیت دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشین نے تعلیم صحت اور لاء اینڈآرڈر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کے زیر ماتحت تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کو فعال بنایا گیا ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے، اپریشن تھیٹر کو مکمل فعال کرکے اَدویات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے یونیسف اور ڈبلیو ایچ اوکے ساتھ ملکر ایک واضح حکمت عملی بنائی گئی ہے، تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے مل سکیں،اْنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علماء کرام ، عوام کے منتخب نمائندوں اور سیاسی جماعتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ بند سکولوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،اْنہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اَداروں میں فروری کے اواخر تک کتابوں اور فرنیچر کا سامان فراہم کردیا گیا ہے،اس وقت ضلع کے بیس ہزار بچے سکول سے باہر ہیں جنہیں سکول میں داخل کرنے کیلئے داخلہ مہم شروع کردی گئی ہیں۔

سکولوں میں اَساتذہ اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی غیرحاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، جو ضلع کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ہفتہ وار دورے کرکے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اْٹھائے گی۔اْنہوں نے کہا کہ ہماری اپنی کوئی بجٹ نہیں لیکن صوبائی حکومت کے توسط سے مراکز صحت اور ہسپتالوں کو عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔

ضلع میں اَمن وآمان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع پشین میں اَمن وآمان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پولیس کے ماتحت اے ایریا اور لیویز کے زیرکنٹرول بی ایریا میں اَمن وآمان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور لیویز کو مکمل طور پر چوکس کرکے تمام شاہراہوں پر گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے گا۔

اْنہوں نے کہا کہ لیویز ایریا میں ایف آئی آر کے نظام کو صحیح خطوط پر استوار کرکے لوگوں کی مشکلات کو دور کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایچ او داکٹر نصیب اللہ ترین نے بتایا کہ ماضی میں ہمارا ہر شعبہ انحطاط کا شکار تھا،لیکن موجودہ حکومت کے دور میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے اس کی بہتری کیلئے اقدامات اْٹھائے گئے ہیں۔

اْنہوں نے کہا ضلع پشین میں غیرقانونی ہسپتال اور عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ کرکے سمگل شدہ اَدویات کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔پرائیویٹ پریکٹس کا خاتمہ کرلیا گیا ہے۔پشین شہر کیلئے موبائل ہیلتھ ٹیم قائم کرلی گئی ہے۔جو 24گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے میسر رہے گی۔اْنہوں نے کہا کہ 13اَپریل سے ضلع بھر میں خسرہ مہم چلایا جائے گا،جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں