پشین، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی،ہسپتال منتقل،ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب

پیر 2 مارچ 2015 22:42

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی۔ہسپتال منتقل۔ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاسی محلہ کے قریب کرسچن کالونی میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار شمس اللہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس سے فوری طور طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین منتقل کیا گیا جہاں سہولیات نہ ہونے کی بناء پر کوئٹہ ہسپتال ریفرر کردیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے کالونی کے مین گیٹ کے قریب آکر پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں