پشین،پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

جمعرات 15 جنوری 2015 22:53

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبدالحئی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او محمد انور خان ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرب نے بمعہ نفری سرانان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان سے پشین کی طرف آنیوالی گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس سے 6کلو چرس برآمد کرکے تین افراد ولی جان عبدالحد اور ولی خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں