پشین،شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمارعوام رل گئے، متعلقہ آفیسران خاموش،

پشین شہر اور مضافات میں عطائی ڈاکٹروں نے قیمتی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا

منگل 13 جنوری 2015 19:23

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمارعوام رل گئے متعلقہ آفیسران خاموش پشین شہر اور مضافات میں عطائی ڈاکٹروں نے قیمتی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا ہے عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار سے عوام ذہنی مریض بنتی جارہی ہے متعلقہ آفیسران نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر منہ پر ہاتھ ر کھ لئے ہیں عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے جگہ جگہ غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل اسٹورز بھی عوام کو دھوکہ دینے میں کسی سے کم نہیں غیر ملکی اور زائد المیعاد ادویات کی سرعام فروخت جاری ہے شہر میں ڈرگ انسپکٹر کس شے کا نام ہے کسی کو پتہ نہیں اہلیان پشین نے ڈپٹی کمشنر بشیر خان بازئی سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں