پشین کو پولیو سے پاک ضلع بنانے کا عزم کررکھا ہے،ڈپٹی کمشنر بشیر خان بازئی

منگل 13 جنوری 2015 14:24

پشین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء ) معماران قوم کو پولیو جیسی ناسور مرض سے بچانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا پشین کو پولیو سے پاک ضلع بنانے کا عزم کر رکھا ہے پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پشین بشیر خان بازئی نے نیشنل پریس کلب پشین کے زیر اہتمام پولیو سے متعلق شعور و آگہی سمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جسکی بیخ کنی کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں عوام ور اتنظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ہی عوامی مسائل بالخوص پولیو ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جاسکتا ہے محکمہ صحت کی کارکردگی سے عوام کوکئی شکایات ہے جسکے ازالے کیلئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں آباد تمام اقوام آپس میں متحد ہرکر پولیو مرض کے خلاف جہاد میں حصہ لیں اس موقع پر سمینار کی صدارت کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی اصغر علی ترین نے کہا کہ محض باتوں اور تسلیوں سے کچھ نہیں ہوگا عملی کاموں سے پولیو ناسور کا خاتمہ ممکن بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا ڈپٹی کمشنر بشیر بازئی کی سربراہی میں پولیو کے کیسز میں ایک حدتک کمی آئی ہے پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ جمہوری دور میں عوامی مسائل کا خاتمہ بالخصوص پولیو ناسور پر قابو پانے کیلئے ہر صف اول دستے کا کردار ادا کرنے ہونگے پشتونخوا میپ بیروزگاری کا خاتمہ کرنے،تعلیم عام کرنے،مہنگائی پر قابو پانے سمیت پولیو جیسی مہلک مرض کی بیخ کنی کرنے کیلئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی پشین انتظامیہ خاص کر ڈپٹی کمشنر کی عوام دوست کارکردگی سے عوام مطمئن ہے ضلعی امیر مولوی حبیب اللہ آغا نے کہا کہ پولیو کیسز میں کئی حد تک کمی آئی ہے جھوٹی اور دوغلی پالیسیوں سے کچھ نہیں ہوگا گفتار کے نہیں کردار کے غازی بن کر پولیو ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے یہ ایک الگ بات ہے کہ ہمارے کچھ تحفظات ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حضرت علی خان کبزئی نے کہا کہ تنقید ہمیں وراثت میں ملی ہے تنقید کرتے کرتے ہم منزل مقصود تک تاحال نہیں پہنچ سکیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ضلع پشین میں جب سے ڈپٹی کمشنر بشیر بازئی بمعہ دیگر متعلقہ اسٹاف نے پولیو سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کی ہے رضاکارانہ کمیٹیوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ضلع پشین میں قیام امن اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت پولیو ناسور پر ہر ممکن قابو پایا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صمد آغا نے کہا کہ پولیو مہم کی مخالفت کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہمیں مل بیٹھ کر ہی پولیو ناسور پر مکمل قابو پایا جاسکتا ہے کونسلر عبدالباری درانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیو ایک موذی مرض ہے ہمیں چاہئے کہ ہم بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر توجہ دیکر ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ آنیوالی نسلیں اس موذی مرض سے بچ سکیں اسی موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عبداللہ ناشناس یونیسیف کے محمد حسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی انچارج محب اللہ کاکڑ پیرا میڈیکل اسٹاف کے موسیٰ ترین اکبر لالا عبدالحق ابدال و دیگر نے بھی خطا ب کیا آخر میں چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ ترین نے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے انکے اعزاز میں ٹی پارٹی دی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں