پشین ، مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی پانچ لاشیں برآمد،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل

اتوار 21 دسمبر 2014 22:22

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) پشین کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی پانچ لاشیں برآمد،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے ہیکلزئی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم تین افراد کی گولیوں سے چھلنی اور تشدد زدہ لاشیں لیویز کو ملی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لانے کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ تحصیل کاریزات میں خانوزئی کے قریب درگئی میں پل کے نیچے دو افراد کی لاشیں متعلقہ لیویز نے برآمد کرکے کوئٹہ منتقل کردیا لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔رواں ماہ پشین ڈسٹرکٹ سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں