پشین،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:43

پشین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق انار گل پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار مراد خان کا کڑ کو قتل کردیا پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔مقتول کا تعلق کلی تراٹہ سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں