پشین، زور زبردستی سے دکانیں بند کرانا جمہوریت کا حصہ نہیں،حیات اللہ ترین

منگل 2 دسمبر 2014 17:06

پشین(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) متحدہ ترین قومی موومنٹ کے صوبائی چیئرمین حیات اللہ ترین نے نیشنل پریس کلب پشین میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زور زبردستی سے دکانیں بند کرانا جمہوریت کا حصہ نہیں، گزشتہ روز مذہبی پارٹی کی جانب سے ہڑتال کے دوران پولیس کی موجودگی میں معززین شہر صحافیوں تاجروں اور دکانداروں کو گالیاں گلوچ نازیبا الفاظ اور ڈنڈوں کے زور پر دکانیں بند کروائیں جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے کسی بھی پارٹی کی غنڈہ گردی تسلیم نہیں کرتے آئندہ ایسا ہوا تو اینٹ کا جوا ب پتھر سے دیا جائیگا جسی کی تمام تر ذمہ داری پولیس اسٹیشن میں تعینات کرپٹ آفیسران پر عائد ہوگی پولیس آفیسران کی ملی بھگت سے صحافیوں پر حملے میں ملوث ملزمان کیخلاف تاحال ایف آئی آر نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکی پولیس شریف لوگوں کی بجائے ڈاکوؤں کا ساتھ دے رہی ہے انہوں نے کہا اگرپارٹیوں کی زور زبردستی اور ہڑتال کے دوران ناروارویہ اختیار ہوا تو اسی دن ہم انہی کیخلاف نکلیں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں