شہریوں کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بندش کیخلاف توبہ کاکڑی پشین شاہراہ احتجاجاً بلاک

جمعہ 21 نومبر 2014 15:51

پشین(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) شہریوں کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بندش کیخلاف توبہ کاکڑی پشین شاہراہ احتجاجاً بلاک،ٹریفک معطل، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق کلی تورہ شاہ،ملکیار،شیخالزئی اور بٹے زئی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے توبہ کاکڑی پشین شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا جس میں موجودہ حکومت اور کیسکو حکام کیخلاف نعرہ بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے سعداللہ ترین حاجی گل خان حاجی عبدالصمد حاجی عبداللہ عبدالعزیز حاجی نعمت حاجی جان محمد اور حاجی نعمت اچکزئی نے کہا کہ علاقہ مکین بجلی کے بل بھر وقت ادا کرتے ہیں لیکن کیسکو حکام کی ناروا سلوک سے علاقے میں 22 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے جبکہ دوسری جانب جاری سخت سردی میں گیس کی بندش نے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کررکھا ہے کہ ہم پاکستانی نہیں یا یہ علاقے پاکستان کا حصہ نہیں ڈی ایس پی محب اللہ نائب تحصیلدار جہانگیر کاکڑ نے موقع پر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کردیا اورشاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرئینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں