پشین، زکواة مستحقین کا حق ہے ،کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے ،سعد اللہ کاکڑ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:22

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء)ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ نے کہا زکواة مستحقین کا حق ہے غریب اور مستحقین کی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے مقامی کمیٹیاں غریبوں کو زکواة کی فراہمی یقینی بنائیں غفلت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی غریب طلباء و طالبات کو وظفیہ کیساتھ ساتھ سول ہسپتال کو ادویات کی مد میں فنڈ جاری کیا گیا ہے حکومت غریبوں لاوارث اور یتموں کے حقوق کیلئے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی دباؤ سے بالاتر ہوکر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں غریب عوام بھی ہمارے ہی معاشرے کا حصہ ہے جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑئینگے غریب اور مستحقین کی جائز شکایات کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں