قانون سب کیلئے برابر ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او پشین

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:03

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)ڈی پی او پشین عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی قیام امن کی بہتر صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا آئی جی بلوچستان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران جگہ جگہ پولیس ناکے لگادئیے گئے اور موبائل گشت میں اضافہ کردیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکیں ایس ایچ او پشین محمد انورکی نگرانی میں پولیس نے بہت سی کارروائیاں کی ہے جس میں 66موٹرسائیکلیں 15گاڑیوں کے چالان سمیت مطیع اللہ جوکہ تین سے سال سے اشتہاری تھا کوگرفتار کیا گیا جبکہ غیر اخلاقی موویز کی فروخت کرنے والے چار موبائل ویڈیو دکانوں پر چھاپے مارکر چار افراد جبکہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے اس موقع پر ایس ایچ او پشین محمد انور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے یوئے کہا کہ ضلع پشین کے عوام کی جان ومال کی تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی علاقے کے عوام انتہائی تعاون والے اور پرامن ہے قیام امن کی مثالی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھنے کیلئے پشین پولیس ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان اپنے ساتھ کاغزات ضرور رکھیں تاکہ دوران چیکنگ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں پولیس آفیسران عوام کے خادم نہ کے حاکم ضلع پشین کے منتخب عوامی نمائندگان کا پولیس کیساتھ تعاون نیک شگون ہے ۔

۔۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں