ضلع پشین میں منشیات فروشی سر عام جا ری

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:29

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) تنظیم دحق آواز برائے انسدادِ منشیات وسو شل ویلفیئر کے ضلعی صدر شاہ فیصل خلجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع پشین میں منشیات فروشی عام ہو رہی ہیں ۔شہر کے نو جوان دن بدن اس لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں اس منشیات جیسی لعنت سے اب تک ہزاروں گھروں کے چراغ بجھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کی انتظامیاں اَب تک خاموش ہے کسی بھی قسم کی کا روائی ان منشیات فروشوں کے خلاف نہیں ہو رہی ہے۔

ہم اپنے شہر پشین کے فلاح و بہبود اور تر قی کیلئے ایک ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کر نے جا رہے ہیں تاکہ جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور علاج و معالجہ کر سکے اور ضلع پشین کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کر سکے ہم حکو مت اور مخیر حضرات سے بھر پور تعاؤن کیااپیل کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں