جب سے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بنے ہیں عوام کے مسائل بتدریج کم ہورہے ہیں،نیشنل پارٹی پسنی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:47

پسنی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)نیشنل پارٹی پسنی کے صدعبدالحکیم بلوچ،نائب صدرخدابخش بلوچ،جنر ل سیکرٹری ابوالخیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محسن بلوچ،سیکرٹری اطلاعات مقصودبلوچ،فنانسن سیکرٹری فخرالدین ،دیگرکارکنوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے پسنی میں ہزاروں ایکڑاراضی کے جعلی انتقالات کومنسوخ کرکے لاکھوں افراد کے نہ صرف دل جیت لیے ہیں بلکہ عوام کی زمینوں کوبھی بچاکرنہایت قابل تحسین اقدام اٹھایاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بنے ہیں عوام کے مسائل بتدریج کم ہورہے ہیں جوکہ ایک مثبت اورخوشگوار تبدیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے سابقہ ادوار کے تمام ناجائز کاموں کومسترکرکے حقیقی معنوں میں عوام کوبہت سے نقصانات سے بچالیاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اورانشاء اللہ عوام نوعیت کے مسائل کوحل کرکے غریب عوام کوان کاحق دلایاجائیگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں