این اے261 پر رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمد نا اہل قرار ۔الیکشن ٹریبونل کا دوبارہ انتخابات کا حکم

منگل 9 ستمبر 2014 14:09

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) پشین میں این اے261 میں جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد آغا جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نا اہل قرار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے این اے261 پشین پر کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے رکن مولانا محمد آغا کے خلاف پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امید وار محمد عیسی روجحان نے اپیل دائر کی ۔اپیل میں کہاگیا کہ مولانا آغا محمد کی ڈگری جعلی ہے جس پر گزشتہ کئی عرصہ تک کیس کی سماعت ہوتی رہی اور آخر کار منگل کے روز الیکشن ٹریبونل نے ڈگری جعلی ثابت ہونے پر مولانا آغا کو نا اہل قرار دیدیا گیا اور دوبارہ الیکشن کرانے حکم دیدیا

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں