کوئٹہ،وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا انوائرمنٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان کے قتل کا فوری نوٹس ،امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

جمعہ 20 جون 2014 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انوائرمنٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد،آئی جی پولیس بلوچستان محمد علمش خان، سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سخی سلطان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لیے مزید موثر اقدامات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں