کوئٹہ، حبیب اللہ کوسٹل کو گیس کی فراہمی بند ہو نے کے باعث بجلی کی پیدا وار بند ہو گئی،کوئٹہ اور سبی کے درمیان 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئی

اتوار 29 دسمبر 2013 20:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2013ء) کوئٹہ کے حبیب اللہ کوسٹل کو گیس کی فراہمی بند ہو نے کے باعث بجلی کی پیدا وار بند ہو گئی جبکہ کوئٹہ اور سبی کے درمیان 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئی ۔

(جاری ہے)

کیسکو ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے حبیب اللہ کوسٹل کی جانب سے گیس کی فراہمی بند ہو کر دی گئی جس کی وجہ سے کوسٹل میں پلانٹ120 میگا واٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی کیسکو ترجمان کے مطابق سردی میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث ایس ایس جی سی نے حبیب اللہ کوسٹل کو گیس کی فراہمی بند کی گئی دوسری جانب کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ اور سبی کے درمیان 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبے کے سترہ اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے بڑھا کر آٹھ گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے کر دیا گیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیسکو ترجمان کے مطابق فنی خرابی ٹریس آؤٹ ہوتے اسے دور کردیا جائے گا ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں