پشین بم دھماکے میں جاں بحق 5 پولیس اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا ، بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

منگل 24 ستمبر 2013 20:58

پشین (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2013ء) پشین بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا ، بم دھماکہ کا مقدمہ سٹی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشین میں پولیس وین پر بم دھماکے کا مقدمہ سپاہی بسم اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق پانچوں پولیس اہلکاروں کی پشین کے مختلف علاقوں میں تدفین کردی گئی تاہم کسی اہلکار کے نمازجنازہ میں کسی بھی سرکاری شخصیت نے شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس اہلکار پشین کے قریب سرانان روڈ پر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں