پشین میں پولیس موبائل پردستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت5 افراد جاں بحق

پیر 23 ستمبر 2013 11:38

پشین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23ستمبر 2013ء) کلی سنگر کے علاقے میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقے کلی سنگر کے سرانان روڈ پر نا معلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں