پشین میں لیبر ہسپتال کے قیام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ِ،پرامن پشین میں عوام کی بنیادی ضروریات کو انکی دہلیز پر پہنچانا ہی ہماری اولین ترجیح ہے، پشین کے عوام کو لیبر ہسپتال کے قیام کی خوشخبری جلد سنائینگے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا کی عمائدین سے بات چیت

جمعہ 31 مئی 2013 23:58

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مئی۔2013ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ پشین میں لیبر ہسپتال کے قیام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ِ،پرامن پشین میں عوام کی بنیادی ضروریات کو انکی دہلیز پر پہنچانا ہی ہماری اولین ترجیح ہے، پشین کے عوام کو لیبر ہسپتال کے قیام کی خوشخبری جلد سنائینگے ،وہ پشین میں قبائلی عمائدین کی ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں ریکارڈ توڑ دھاندلی ہوئی ایک منصوبے کے تحت ہمارے کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا جو غیر قانونی اور اولس دشمن اقدام ہے الحمد اللہ ضمیر سے مطمئن ہے ،ہم نے پچھلے دور میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی کرتے رہیں گے، میرے حلقہ انتخاب پی بی 8پشین ون میں حد سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہے، جسکے ثبوت ہمارے پاس ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے عوام کو کبھی نظر انداز نہیں کیا، ہم نے ہر مشکل دور میں عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں پشین میں لیبر ہسپتال کا قیام جمعیت علماء اسلام کی اولین مشن ہے ،پشین کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں جھوٹے وعدوں اور بے بنیادکھوکھلے نعروں کا سہارا نہیں لیتے عملی کاموں اور اپنی کردار سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کا حق نبھا رہے ہیں، اقتدار میں ہویانہ ہوں عوامی مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں کھلاڑیوں کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں