پشین کے عوام کو گزشتہ بیس سال باربار دھوکہ دیا گیا، انتخاب کے وقت وعدے کرنے والے کامیابی کے بعد کوئٹہ شہر تک محدود ہوجاتے ہیں، جماعت اسلامی حقیقی طور پرعوام کے حقوق کے علمبردار ملک گیر دینی جماعت ہے ،پشین کے عوام کو ظلم بے روزگارہ، غربت ‘ مہنگائی‘ اور دہشتگردی سے نجات دلاکر 6 ماہ کے اندر بجلی کے بحران پر قابو پائیں گے ،جماعت اسلامی کے امیدوار پی بی 9خانوزئی پشین حکیم جمالدین اخوندزادہ ، پی بی 10پشین سے سید نزیر شاہ کاتقاریب سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2013 23:41

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) جماعت اسلامی کے امیدوار پی بی 9خانوزئی پشین حکیم جمالدین اخوندزادہ ، پی بی 10پشین سے سید نزیر شاہ نے کہا کہ پشین کے عوام کو گزشتہ بیس سال باربار دھوکہ دیا جار ہا ہے انتخاب کے وقت وعدے کرنے والے کامیابی کے بعد کوئٹہ شہر تک محدود ہوجاتے ہیں جماعت اسلامی حقیقی طور پرعوام کے حقوق کے علمبردار ملک گیر دینی جماعت ہے پشین کے عوام کو ظلم بے روزگارہ، غربت ‘ مہنگائی‘ اور دہشتگردی سے نجات دلاکر 6 ماہ کے اندر بجلی کے بحران پر قابو پائیں گے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں فوری طورپرکمی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا جماعت اسلا می ملک بھر میں بے لوث عوامی خدمت کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

کامیاب ہوکر عوام کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلاکر روزگار ،تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کیساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں گے‘ شہریوں کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی‘ تمام شہریوں کو صحت کی جملہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین خانوزئی میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ سرداروں نااہل لٹیروں سے قوم کو نجات دلائیگی پانچ سال تک منظر سے غائب ،حکومتی وسائل کو لوٹ کر الیکشن کے دنو ں میں پارٹی تبدیل کرنے والوں کو کوئٹہ کے عوام مستردکردیں گے کوئٹہ کے عوام باشعوراچھے وکورے کی تمیز کر سکتے ہیں ہم قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے کرپشن نے قوم کو تباہ ،قومی خزانے کو خالی ،بے روزگاری ،مہنگائی اور بدامنی میں بدترین اضافہ کر دیا ہے ۔

جماعت اسلامی قوم کی امیدوں کا مرکزبن گئی ہے بلوچستان کے گزشتہ پانچ سالوں کا سار ابجٹ وزرا اور ان کے رشتہ داروں پر خرچ ہوگیا جس کی وجہ سے آج صوبے کے شہر شہر ویران اور دیہات کی تصویر پیش کر رہی ہیں ہم دوبارہ اس قسم کی لٹیروں کو برداشت نہیں کریں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں