نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشین میں دو افراد قتل، ایک زخمی

اتوار 21 اپریل 2013 21:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کلی کربلا سے تعلق رکھنے والے مصطفی اور نقیب نامی 2 افراد موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ کربلا بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا علاقے کے لوگوں نے ایک شخص کو پکڑ کر لیویز کے حوالے کردیا تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان افراد کو کس بنیاد پر قتل کیا گیا ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں