سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کی عدم بازیابی صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایک ہفتے کے اندر اندر مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے ورنہ ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرینگے، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رہنماوں ہمایوں ترین ایڈوکیٹ منظور کاکڑ اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 19 اپریل 2013 21:24

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رہنماوں ہمایوں ترین ایڈوکیٹ منظور کاکڑ عبدالظاہر ایڈوکیٹ عبدالہادی ترین ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل ایڈوکیٹ کی عدم باذیابی صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبے میں وکلاء سمیت کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں بدامنی اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور لوگوں کو ناحق موت کے گھاٹ اتارنا روز کا معمول بن چکا ہے مغوی صلاح الدین مینگل کی بحفاظت باذیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت کچھ نہیں کررہی جگہ جگہ خون خرابہ،اور مختلف ناموں پر ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتارنا روذ کا معمول بن چکا ہے اغواء کاروں کو کھلم کھلا چوٹ دی گئی ہے صوبہ بلوچستان میں اغواء کاروں کا راج ہے کیونکہ اغواء برائے تاوان ایک منافع بخش کاروبار جو بن چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر مغوی صلاح الدین مینگل کو بحفاظت باذیاب کرایا جائے ورنہ ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں