پشین ، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ، مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل

اتوار 17 مارچ 2013 23:38

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17مارچ۔ 2013ء) ضلع پشین میں یارو کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مسلم باغ کلی لنڈی سے تعلق رکھنے والے ملا فیض اللہ اپنے خاندان کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ کی جانب آرہے تھے کہ یارو کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ملا فیض اللہ ، 2 خواتین ،2 بچوں اور ایک بہنوئی سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ نعشوں کو کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ حکام کررہی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں