بلوچستان میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ جگہ عوام کا ناحق خو ن بہانا صوبائی حکومت کو بدنام کرنیکی ایک سازش ہے، کوئٹہ میں قتل وغارتگری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہونے کے ذمہ دار امریکہ اور دیگر اسلام دشمن قوتیں ہیں، جو امن نہیں چاہتے ،سینہ تھان کر کہتے ہیں کہ اگر جمعیت علماء اسلام کو مکمل اختیار دیا جائے تو بلوچستان کا کھویا ہوا امن واپس بحال کردینگے ،ملک بھر میں علماء کرام مساجد اور مدارس سمیت کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں جمعیت علماء اسلام ظالموں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا کی وفدسے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2012 19:53

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18دسمبر۔ 2012ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ جگہ جگہ عوام کا ناحق خو ن بہانا صوبائی حکومت کو بدنام کرنیکی ایک سازش ہے کوئٹہ میں قتل وغارتگری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہونے کے ذمہ دار امریکہ اور دیگر اسلام دشمن قوتیں ہیں جو امن نہیں چاہتے سینہ تھان کر کہتے ہیں کہ اگر جمعیت علماء اسلام کو مکمل اختیار دیا جائے تو بلوچستان کا کھویا ہوا امن واپس بحال کردینگے ملک بھر میں علماء کرام مساجد اور مدارس سمیت کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں جمعیت علماء اسلام ظالموں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی وہ پشین میں نجیب ترین کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر مفتی محمد نعمان حاجی عزیز اللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اسلامی نظام کی نفاذ اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرانا ہے سیکولر قوتوں نے عوام کی صیح معنوں میں رہنمائی کی بجائے انکے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جسکی وجہ سے سیکولر قوتوں کے ظلم کے شکار لوگ دن بہ دن جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بندوق کلچر کے خواہشمندوں نے پرامن صوبے کا امن داو پر لگاکر عوام کو ڈر وخوف میں مبتلا کردیا ہے کوئٹہ میں آگ اور خون کے جاری کھیل میں وہ قوتیں شامل ہیں جو کسی قیمت پر کوئٹہ میں امن نہیں چاہتے بلکہ چند امریکی ڈالروں کے عیوض صوبے میں خوف کا فضاء پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے عوام کی بلاتفریق خدمت اولین ترجیح ہے بے روزگاری کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیکر کلین سوئپ کرکے دیکھائینگے

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں