پشین ، ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ، دھماکہ خیز مواد ، بم میں استعمال ہونیوالے آلات برآمد

ہفتہ 1 دسمبر 2012 13:35

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) بلوچستان کے ضلع پشین میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ، دھماکہ خیز مواد اور بم میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوایف سی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایف سی کو اطلاع ملی کہ پشین شہرکے نواح میں واقع ایک خالی پلاٹ میں نامعلوم دہشت گرودں نے تخریب کاری کی غرض سے دھماکہ خیز مواد چھپا رکھاہے جس کو اپف سی کے اہلکاروں نے مذکورہ پلاٹ پر چھاپہ مارکر 210 کلو دھماکہ خیز مواد ، 76 ڈیٹونیٹرز ، 5 ٹائم ڈیوائس ، 5 فیوز اور بموں میں استعمال ہونے والی تاریں برآمد کرلیں تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ۔

پکڑا جانے والے بارود کو اندرون صوبہ تخریب کاری کے لئے استعمال کیاجاناتھا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں