ہرات، پولیس نے 23پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام پر حراست میں لے کر گرفتار کرلیا

بدھ 29 اپریل 2009 18:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس نے 23پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام پر حراست میں لے کر گرفتار کرلیا ہے صوبائی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ان پاکستانی باشندوں کو قانونی دستاویزات نہ رکھنے اور علاقے میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے دوسری جانب مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے قائم تنظیم کسب کاران نے ان گرفتاریوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام پاکستانی ہرات میں ذریعہ معاش کی تلاش میں اینٹ کی بھٹیوں میں کام کرکے آئے تھے جسے ہرات پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں