پشین میں امن وامان کو تہہ وبالا کرنے والے عناصر سے اپنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ‘مولانا محمد خان شیرانی

جمعہ 6 مارچ 2009 14:13

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ ۔2009ء)پشین میں امن وامان کو تہہ وبالا کرنے والے عناصر سے اپنی ہاتھوں سے نمٹیں گے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی پر خودکش حملہ کرنے والوں کے نیٹ ورک کا سراغ تاحال نہ لگانے سے مشکوک وشبہاب جنم لے رہی ہیں خدانخواستہ یہ حکومت ہی کارستانی تو نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مولانا سید عبدالباری آغا جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولوی نظر محمد حقانی تحصیل پشین کے امیر مولوی نیاز محمد نے حمید آباد ملکیار اور تورشاہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی قائدین کوشش کررہے ہیں کہ ضلع پشین میں امن وامان کا مسئلہ نہ ہوا اور جمعیت ہی کی جدوجہد کی بدولت ضلع پشین میں امن وامان کا مسئلہ دوسرے اضلاع کی نسبت بہت کم ہے مولانا سید عبدالباری نے کہا کہ ہم سماج دشمن عناصر کو تنبہیہ کرتے ہیں کہ وہ پشین سے نکل جائیں نہ نکلنے کی صورت میں ضلع پشین میں امن وامان کو تہہ وبالا کرنے والے عناصر سے اپنی ہاتھوں سے نمٹیں گے انہوں نے کہا کہ پشین ضلع میں بھی آماد کا واقعات ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود اللہ تعالی کی فضل سے بعض چوری کی وارداتوں میں چوری ہونے والا سامان برآمد ہوچکا ہے اور اپنے اصل مالکان کو حوالہ ہوچکا ہے مولانا سید عبدالباری آغا نے کہا کہ گزشتہ روز کلی کربلا میں مدرسہ کے مقام پر جو افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ قاتل نہ اپنا خانہ خراب کیا دنیا اور آخرت دونوں کو تباہ کیا انہوں نے ہا کہ اگر واقعی بعض لوگ مجاہد ہیں تو وہ جائیں دین دشمنوں کے خلاف بے شک جہاد کریں لیکن دین دشمنوں کے بجائے علماء اور دینی مدارس کے اساتذہ طلبہ اور دین دار مسلمانوں پر خودکش حملے کرنا یہود وسنہود کے ایجنٹوں کا کام ہوسکتا ہے مولانا عبدالباری آغا نے اس موقع پر پشین کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ آپ حضرت دانش مندی کا ثبوت دیتے ہوئے کربلا واقعہ کے خلاف پشین شہر میں تاریخی اور پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی اراکین کی مسلسل جدوجہد کی بدولت صوبے کے بعض اضلاع میں قاضی عدالتیں دوبارہ بحال ہوئیں انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفادات کیلئے سوچیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں