پشین کے مدرسہ پر خود کش حملہ ، چار افراد جاں بحق

پیر 2 مارچ 2009 21:23

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2009ء) بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک دینی مدرسے پر ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق جبکہ سولہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب مدرسے میں ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی اور حملہ اور کا ہدف جے یو ائی کے رہنماء مولانا محمد خان شیرانی تھے دھماکے کے وقت مدرسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں