کوئٹہ، پشین میں کلی کربلا کے مقام پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پیر 2 مارچ 2009 16:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ ۔2009ء) پشین میں کلی کربلا میں مدرسہ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقے کلی کربلا میں ایک مدرسہ میں دستار بندی کی تقریب ہورہی تھی کے قریب خود کش دار دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ بلوچستان کے امیر مولانا محمد خان شیروانی تھے جیسے مولانا محمد خان شیر وانی خطاب کر کے سٹیج سے نیچے اترے اور وہ اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے اس دور ان سترہ سالہ ایک مشکوک لڑکا ان کی جانب بڑھا اور انتظامیہ نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں