پشین میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے تین بچے جاں بحق ، 35 بچے اور خواتین متاثر

جمعرات 27 ستمبر 2007 13:30

پشین (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2007)بلو چستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب ہیضے کی وبا پھیلنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 بچے اور خواتین متاثر ہیں،جن کے علاج کے لیے خصوصی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحصیل برشور کی یونین کونسل ابراہیم خان میں دست اور قے کی بیماری سے38بچے اور خواتین متاثر ہو ئیں جن سے تین بچے ہلاک ہو گئے۔ ہیضے کی وبا پھیلنے کی اطلاع پر ضلع ناظم پشین کی ہدایت پر ڈاکٹر اور عملہ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقے پہنچ گئے ہیں۔امدادی ٹیم کاکہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں